بالی، 23 نومبر (یو این آئی) نوجوان ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی لکشیا سین منگل کے روز یہاں انڈونیشیا اوپن سپر 1000 ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز مقابلے میں جاپان کے کینٹو موموٹا سے ہار گئے۔
21 سالہ
لکشیا کو موموٹا کے خلاف 54 منٹ تک چلے شروعاتی راونڈ کے میچ میں مسلسل 21-23، 15-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اس کے علاوہ ایک اور ہندوستانی کھلاڑی پروپالی کشیپ کو بھی مینز سنگلز میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔