نئی دہلی، 15 جنوری (یو این آئی) عالمی چیمپئن اور پانچویں سیڈ سنگاپور کے لوہ کین یو نے اپنے مخالف کھلاڑی کناڈا کے برائن ینگ سے ہفتہ کو سیمی فائنل میں واک اوور ملنے سے انڈیا اوپن بیڈمنٹن کے مردوں کے سنگلز ٹائٹل میچ میں داخلہ حاصل کر لیا جہاں ان کا مقابلہ
عالمی چیمپئنشپ کے برونز میڈلسٹ ہندوستان کے لکشیہ سین سے ہوگا۔
لکشیہ نے دوسرے سیمی فائنل میں ملیشیا کے این جی تجے یونگ کو ایک گھنٹہ سات منٹ تک جاری رہنے والے سخت مقابلے میں 19-21 21-16 21-12 سے شکست دی۔
تھرڈ سیڈ لکشیہ کے یوتھ کیریئر کا یہ پہلا سپر 500 فائنل ہے۔