اندور/12مئی(ایجنسی) تیز دھوپ اور گرمی کے درمیان کولکاتا نائٹ رائڈرس کی ٹیم نے ہفتہ کو یہاں حریف ٹیم کنگز الیون پنجاب کے خلاف چوکوں اور چھکوں کی بارش کرتے ہوئے آئی پی ایل ٹوئنٹی 20 لیگ کے 11 ویں ایڈیشن کا سب سے بڑا 245 رن کا اسکور بنایا۔
پنجاب کے کپتان روی چندرن اشون کو ٹاس جیتنے کے بعد پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کافی بھاری پڑا اورکولکاتا نے مقررہ 20 اووروں میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 245 رن کا
ہمالیائی اسکور بنا دیا جو سال 2018 میں ابھی تک کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور ہے جبکہ آئی پی ایل ٹورنامنٹ کی تاریخ میں چوتھا سب سے بڑا اسکور ہے۔
ممبئی کے خلاف گزشتہ میچ میں 102 رنز کے بڑے فرق سے ہارنے والی کولکتہ نے سنیل نارائن کی 36 گیندوں میں نو چوکوں اور چار چھکوں سے آراستہ 75 رن کی شاندار اننگز اور کپتان دنیش کارتک کی 23 گیندوں میں پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی طوفانی اننگز کی بدولت ٹیم کو ہمالیائی اسکور تک پہنچا دیا۔