لکھنؤ 16 اپریل (ایجنسی)عالمی کپ کے لیے پیر کو چنی گئی ہندستانی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب اترپردیش کے کلدیپ یادو اور بھونیشور کمار کے آبائی شہر میں جشن کا ماحول ہے۔
start;">کرکٹ مصنوعات کے لئے عالمی پیمانے پر معروف میرٹھ کے کھیل شائقین جوش میں ہیں کہ ان کے شہر کا کھلاڑی ایک بار پھر عالمی کپ کے لیے ہندستانی ٹیم کا حصہ بنا جبکہ چائنامین بولر کلدیپ یادو کے شہر کانپور کے باشندے خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں کہ پہلی بار یہاں کا کوئی کھلاڑی ورلڈ کپ کھیلنے جائے گا۔ کانپور میں پیر کی رات کرکٹ شائقین اور کلدیپ کے ساتھیوں نے آتش بازی کی اور مٹھائیاں تقسیم کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔