نئی دہلی/17نومبر(ایجنسی) ہندوستان میں جاری خواتین باکسنگ چیمپئن شپ میں کوسوو کھلاڑی کی شمولیت پر بحث شروع ہو گی. ہندوستان حکومت کی طرف سے کوسو کے گروپ کو ویزا نہ دینے کو لیکر اب ایشیائی اولمپک کمیشن (او سی اے) نے وزرات کھیل اور ہندوستانی اولمپک کمیٹی (آئی سی اے ) کو خط لکھا ہے.
دہلی میں ہورہے چیمپئن شپ کے 10 ویں ایڈیشن میں کوسوو کی واحد
کھلاڑی donjeta-sadiku حصہ لینے والی ہے۔ انکے ساتھ دو کوچ بھی ہے۔ ان تینوں کو ابھی تک ویزا نہیں ملا ہے.
او سی اے کے صدر شیخ احمد نے اپنے خط میں صاف طور پر کہا ہے کہ کوسو مسئلہ پرناکامی سے ہندوستان کے مستقبل میں بڑے ٹورنامنٹ کے منعقد کی میزبانی پر شکوک شبہات پیدا ہوتا ہے.
کوسوو 2008 میں سریبیا سے الگ ہوگیا تھا اور اسے ایک آزاد ملک کی شناخت حاصل ہوئی.