نئی دہلی، 3 مارچ (یو این آئی) عالمی چیمپئن شپ کے کانسی میڈل یافتہ منیش کوشک اور دولت مشترکہ کھیلوں کے کانسی فاتح محمد حسام الدین(57کلوگرام) نے اسپین کے کاسٹیلون میں باکسم انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے پہلے دن اپنے شروعاتی دور کے مقابلوں میں موثر جیت حاصل کرکے رنگ میں شاندار واپسی کی اورکوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔
کوشک نے جہاں 63کلوگرام لائت ویلٹرویٹ زمرہ کے اپنے
پہلے راونڈ کے مقابلے میں اسپین کے اپنے حریف رادون اماری کو 5-0سے شکست دی، جبکہ حسام الدین (57کلوگرام) کے اپنے شروعاتی راونڈ کے مقابلے میں مقامی حریف جوان مینول ٹاریس کو 4-1سے آسانی سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں پہنچے۔
ہریانہ کے کوشک زخمی ہونے کی وجہ سے کھیل سے باہر تھے اور گزشتہ سال مارچ میں منعقدہ ایشیائی اولمپک کوالیفائر کے بعد سے کوئی بین الاقوامی ٹورنامنٹ نہیں کھیل سکے تھے۔