دوبئی، 2 اکتوبر (یو این آئی) دو بار آئی پی ایل جیتنے والی کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) کو اس سیزن کے پلے آف کے لیے ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے کل یہاں سن رائزرس حیدرآباد کو کسی بھی قیمت پر
ہرانا ہوگا۔
حیدرآباد تاہم ان کا کھیل خراب کر سکتا ہے کیونکہ ان کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں ہے۔
کولکتہ اس وقت 12 میں سے پانچ میچ جیت کر 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔