نئی دہلی، 16 فروری (یو این آئی) کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے آئی پی ایل کے آئندہ سیزن کے لیے شریس ایر کو اپنا نیا کپتان مقرر کیا ہے۔
ایر گزشتہ ہفتے نیلامی میں کے کے آر کے سب سے مہنگے کھلاڑی تھے، جنہیں 12.25 کروڑ روپے
میں خریدا گیا تھا۔
نائٹ رائڈرس کے سی ای او اور ایم ڈی وینکی میسور نے ایک بیان میں کہا، ’’ہم سب سے پہلے آئی پی ایل نیلامی میں شریس کے لئے کامیابی کےساتھ بولی لگانے اور ٹیم کے کے آر کی قیادت کرنے کا موقع حاصل کرکے خوش ہیں۔