: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/29مارچ(ایجنسی) آئی پی ایل 2019 میں ممبئی انڈینس کے خلاف گھریلو میچ میں چھ رنوں سے شکست کے بعد رائل چیلنجرس بنگلورو کے کپتان وراٹ کوہلی میچ ریفری کے کمرے میں گھس گئے تھے ۔ کمرے میں جاکر انہوں نے ریفری کو گالیاں دیں ۔ انگریزی نیوز چینل ٹائمس ناو کی رپورٹ نے یہ رپورٹ دی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میچ کی پرزنٹیشن تقریب پوری ہوتے ہی کوہلی میچ
ریفری منو نائر کے کمرے میں گئے اور خراب امپائرنگ کو لے کر گالیاں دیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کیلئے اگر انہیں سزا بھی ملتی ہے تو وہ اس کی پروا نہیں کرتے ۔ خیال رہے کہ بنگلورو کو آخر گیند پر جیتنے کیلئے سات رن چاہئے اور چھکا لگانے پر میچ برابر ہوجاتا ۔ لست ملنگا نے یہ گیند ڈالی تھی ، لیکن امپائر ایس روی نوبال کو نہیں دیکھ پائے۔ آخری گیند پر بنگلورو کے شیوم دوبے ایک رن ہی بناسکے ۔