پورٹ الزبتھ/14فروری(ایجنسی) ہندوستان نے جنوبی افریقہ میں پہلی بار کسی سیریز میں جیت حاصل کی ہے۔ اس جیت کے بعد اب ہندوستانی ٹیم راحت کی سانس لے سکتی ہے۔ ہندوستان کپتان کی ٹیم میں تبدیلی کا فیصلہ اسی جانب نشاندہی کررہا ہے۔
آخر کار ہندوستان کو جنوبی افریقہ کی سرزمین پر کسی سیریز میں کامیابی حاصل ہو ہی گئی لیکن ٹیسٹ سیریز جیتنے کا خواب ابھی بھی ادھورا ہی ہے۔
بھارت نے سیریز پر چار ۔ ایک سے قبضہ کر لیا ہے اور اب چھٹے ونڈے میں جیت حاصل کرکے ہندوستان جیت کے فرق کو مزید بہتر کرنا چاہے گا۔
کپتان وراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ ٹیم کا مقصد سیریز میں پانچ ۔ ایک سے جیت درج کرنا ہے لیکن اب ان کے پاس موقع ہے کہ وہ اپنی بنچ اسٹرنتھ کو بھی آزما لیں۔ امید ہے کہ جمعہ کے روز آخری ونڈے میں بھارت کی جانب سے کچھ ایسے کھلاڑی بھی میدان پر نظر آ سکتے ہیں جنہیں ابھی تک اس سیریز میں اپنا جلوہ دکھانے کا موقع نہیں ملا ہے۔