: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہندوستانی کپتانویرات کوہلی لیجنڈ ہیں اور میں ان سے اپنے موازنے کا سوچ
بھی نہیں سکتا اس لئے براہ کرم میرا ان سے موازنہ نہ کیا جائے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے والے بابر اعظم کی عمدہ بیٹنگ کارکردگی پر انہیں ویرات کوہلی سے تشبیہ دیتے ہو ئے یہ سوال کیا گیا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف97رنز کی عمدہ اننگز کے بعدکیا پاکستانی ٹیم میں ان کا کردار وہی ہے جو ہندوستانی ٹیم میں ویرات کوہلی ادا کررہے ہیں تو بابر اعظم نے کہا کہ ویرات کوہلی لیجنڈ ہیں جبکہ میری کارکردگی ان کاعشر عشیر بھی نہیں ہوں۔اتنے بڑے بیٹسمین کا مجھ سے کیسے موازنہ کیا جا سکتا ہے ۔ وہ ہر نوجوان کرکٹر کے آئیڈیل بیٹسمین ہیں اور میری بھی کوشش ہو تی ہے کہ میں ان کی طرح بیٹنگ کرسکوں لیکن وہ بہت بڑے بیٹسمین ہیں اور میں ان کی برابری کا سوچ بھی نہیں سکتا ۔