نئی دہلی/16جنوری(ایجنسی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں امپائر سے بحث کرنے اور پھر غصے میں بال زمین پر دے مارنے کی وجہ سے جرمانہ کر دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ
پیر پندرہ جنوری کو پیش آیا تھا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ کوہلی نے اس میچ میں امپائر سے کئی بار بحث کرنے کے علاوہ جارحانہ طریقہ بھی اپنایا تھا، جس پر انہیں ایک 'ڈی میرٹ' پوائنٹ کے علاوہ ان کی میچ فیس کے پچیس فیصد کے برابر جرمانہ کر دیا گیا۔