نئی دہلی/14مارچ(ایجنسی) آسٹریلیا نے عثمان خواجہ کے اس سیریز میں دوسری سنچری، لیگ اسپنر ایڈم جمپا کی شاندار گیند بازاری کی بدولت پانچیوں اور فیصلہ کن ون ڈے میں چہارشنبہ کو ہندوستان کو 35 رنز سے ہرا دیا. آسٹریلیا نے تقریبا دس سال کے بعد ہندوستانی سرزمین پر ونڈے سیریز اپنے نام کی ہے. آسٹریلوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم کے سامنے 273 رنز کا ہدف رکھا، لیکن ہندوستانی ٹیم 50 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 237 رن ہی بنا سکی. آسٹریلیا نے
ابتدائی دو میچ گنوانے کے بعد واپسی کی اور مسلسل تین میچ جیت کر عالمی کپ سے پہلے نفسیاتی برتری لی. یقینی طور سے اس جیت سے آسٹریلیا کا حوصلہ بڑھے گا.
آسٹریلیا کے ہاتھوں اپنے گھر میں ون ڈے سیریز 2-3 سے ہارنے کے بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ ٹیم اور کھلاڑی نہ تو اس شکست سے مایوس ہیں، اور نہ ہی کسی طرح کا افسوس ہے. انہوںنے یہ ضرور مانا کہ ورلڈ کپ میں کامیاب ہونے کے لیے صحیح فیصلے لینے کی ضرورت ہے، کوہلی نے ساتھ ہی کہ ورلڈ کپ کے لیے ٹیم متوازن ہے.