بنگلور/30اپریل(ایجنسی) کولکاتانائٹ رائیڈر س نے بنگلور کو 6 وکٹ سے شکست دے دی ہے۔ کے کے آر کو 176 رن کا ہدف ملا تھا، جسے اس نے 19.1 اوور میں حاصل کرلیا۔ گزشتہ مقابلے میں زبردست شکست جھیلنے والی رائل چیلنجرس بنگلور کی ٹیم آج کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے خلاف جیت حاصل کرکے واپسی کرنے میں کامیاب رہی۔ آرسی بی نے دو جیت اور چار شکست کے بعد پوائنٹ ٹیبل میں چھٹے مقام پر ہے
جبکہ کے کے آر تین جیت اور چار شکست کے بعد چوتھے مقام پر بنی ہوئی ہے۔
کے کے آر کے کرس لائن کی بہترین اننگ 64 رنوں کی بدولت ، اس کے علاوہ رابن اتھپا36 اور دنیش کارتک کی 23 رنوں کی اننگ کی بدولت کے کے آر جیت گئی۔