چنئی/10اپریل(ایجنسی) آئی پی ایل 2018 کے 5ویں میچ میں چنئی سپر کنگس اور کولکاتہ نائٹ رائیڈرس کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے۔میچ میں ٹاس چنئی نے جیتا ہے اور انہوں نے پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔یہ چنئی کے چے پاک اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے۔جہاں دو سال آئی پی ایل کی واپسی ہوئی ہے۔کولکاتہ نے بیحد تیز شروعات کی ۔سنیل نرین نے پہلے اوور میں دو چھکے لگادئے لیکن اوور میں ہر بھجن سنگھ نے نرین کو پولین کی راہ دکھا دی۔نرین12 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔
text-align: start;">چنئی اور کے کے آر کے درمیان اگر ریکارڈ کی بات کریں تو دھونی کی ٹیم زیادہ مظبوط ہے۔چنئی نے کولکاتہ کو 10میچوں میں شکست دی ہے۔جبکہ کولکاتہ کو 6میچوں میں فتح حاصل ہوئی ہے۔چے پاک اسٹیڈیم کی بات کریں تو چمئی نے کولکاتہ سے 5 میچ جیتے ہیں، جبکہ اسے دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔چنئی کی پچ کی بات کریں تو اس پر گھاس ہے۔چنئی کی پچ پر اسپنروں کو زیادہ مدد نہیں ملے گی۔اس پچ پر 175 سے 180 رن بہتر اسکور سمجھا جاتا ہے۔پہلے بلے بازی کرنے والی ٹیم یہاں 75 فیصد میچ میں جیت حاصل کرتی ہے۔