نئی دہلی، 13مارچ (یواین آئی) تقریبا ڈیڑھ دہائی کے بعد وجے ہزارے ٹرافی سے محض ایک قدم کےفاصلے پر کھڑی اترپردیش کی ٹیم اتوار کو ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں اترے گی تواس کاہدف اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ممبئی کے بہترین بلے باز پرتھوی شا کو جلد از جلد پویلین لوٹانا
ہوگا۔
یوپی نے اس سے قبل 5-2004 میں وجئے ہزارے ٹرافی کے خطابی مقابلے میں تمل ناڈو کے ساتھ میچ ٹائی کرکے مشترکہ فاتح بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا تاہم اس کے بعد سال 2006 میں ٹیم فائنل مقابلے میں ریلوے سے ہار گئی تھی۔
دوسری طرف 2002 کے بعد سے ممبئی پانچویں بار خطابی مقابلے میں پہنچی ہے۔