: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی، 15 نومبر (یو این آئی)اپنے لمبے چھکوں سے شائقین کو دنگ کرنے والے ممبئی انڈینز کے آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے پولارڈ نے ممبئی انڈینز کے لیے کھیلتے ہوئے پورے 13 سیزن تک آئی پی ایل کے ناظرین کو محظوظ کیا پولارڈ جو ' پولی' کے نام سے مشہور ہیں، 2010 سے ممبئی انڈینز کے لیے
کھیل رہے ہیں، اور ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ٹیم کے ساتھ بیٹنگ کوچ کے طور پر منسلک رہیں گے پولارڈ نے ممبئی انڈینز کے ساتھ کھیلتے ہوئے 5 آئی پی ایل اور 2 چیمپئنز لیگ کی ٹرافی جیتی آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد کیرون پولارڈ نے کہا، "یہ آسان نہیں تھا، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ممبئی انڈینز کو ایک تبدیلی کی ضرورت ہے۔