نئی دہلی/30جنوری(ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی ملک کے پہلے کھیلو انڈیا اسکول گیمز کا بدھ کو یہاں اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں افتتاح کریں گے۔
ملک میں
زمینی سطح پر کھیل کی ترقی کے لئے کھیلو انڈیا پروگرام شروع کیا گیا ہے جس میں ملک بھر میں کھیلے جانے والے تمام کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم کے ویژن کو ذہن میں رکھتے ہوئے کھیلو انڈیا مہم کا مقصد واضح طور پر نوجوان صلاحیتوں کو اسکول کی سطح سے ہی ڈھونڈنے اور انہیں مستقبل کے لیے تیار کرنا ہے۔