سونی پت، 28 جولائی (یو این آئی) ہریانہ کی مکے باز ماہی راگھو نے چوتھی جونیئر گرلز نیشنل باکسنگ شمپئن شپ میں اپنی مہم کی شاندار شروعات کرتے ہوئے سونی پت واقع دلی پبلک اسکول (ڈی پی ایس) میں جاری اس ٹورنامنٹ کے دوسرے دن دلی کی گرگی تومر کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔
سال 2020 میں
منعقد کھیلو انڈیا یوتھ گیمس کی چمپئن ماہی سبھی کی امیدوں پر کھری اتریں اور خواتین کے 63 کلو گرام وزن زمرے کے شروعاتی دور کے مقابلے میں سبھی ججوں کا فیصلہ جیتتے ہوئے شاندار جیت درج کی۔
ماہی نے گزشتہ سال سویڈن میں گولڈن گرل چمپئن شپ میں بھی ملک کی قیادت کی تھی اور شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیتا تھا۔