نئی دہلی، 29 اگست (یواین آئی)صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ریو پیرالمپک کے طلائی تمغے فاتح کھلاڑی مریپپن تھنگاویلو، ٹیبل ٹینس اسٹار منیکا بترا اور خاتون ہاکی ٹیم کی کیپٹن رانی رام پال کو ہفتے کو کھیلون کے قومی دن پر ورچوئل ذرائع سے کھیل کے شعبہ میں ملک کے سب سے بڑی اعزاز راجیو گاندھی کھیل
رتن سے نوازا۔
صدر جمہوریہ نے قومی اسپورٹس ایوارڈ کی تاریخ میں پیلی بار راشٹرپتی بھون سے ورچوئل تقریب سے ارجن ایوارڈ ،دروناچاریہ ایوارڈ اور لائف ٹائم دھیان چند ایوارڈ نوازے۔
ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کے یوم پیدائش 29 اگست کو پورے ملک میں کھیلوں کے قومی دن کے طورپر منایا جاتا ہے۔