سڈنی، 8 جنوری (یو این آئی) فارم میں چل رہے عثمان خواجہ نے اپنی واپسی کوصحیح ثابت کرتے ہوئے چوتھے ایشز ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں شاندار سنچری (ناٹ آؤٹ 101) بنائی جس کی بدولت آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف یہاں جاری میچ کے چوتھے دن ہفتہ کو اپنی دوسری اننگ چھ وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنا کر مہمان ٹیم کے
سامنے 388 رنز کا مشکل ہدف رکھا جس کے تعاقب میں انگلینڈ نے اسٹمپ تک بغیر کوئی وکٹ کھوئے 30 رنز بنا لیے۔
انگلینڈ کو سیریزکا اسکور 1-3 کرنے کے لئے 358 رنز درکار ہیں جبکہ آسٹریلیا کو سیریز میں اسکور 4-0 پہنچانے کے لئے تمام 10 وکٹ کی ضرورت ہے۔
انگلینڈ نے صبح اپنی پہلی اننگ کو سات وکٹ پر 258 رن سے آگے بڑھایا۔