ممبئی، 16 اپریل (ایجنسی)انگلینڈ میں 30 مئی سے ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے کیلئے 15 رکنی ہندستانی ٹیم کے ساتھ چار دیگر فاسٹ بولر بھی جائیں گے جو ٹیم کی تیاریوں
میں مدد کریں گے۔ ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے بتایا کہ ٹیم کی تیاریوں کو مضبوط کرنے کے لیے چار تیز گیند بازوں کو ٹیم کے ساتھ بھیجا جائے گا۔ ان چار تیز گیند بازوں میں نوديپ سینی، اویس خان، خلیل احمد اور دیپک چاهر شامل ہیں ۔