نیروبی، 30 نومبر (یواین آئی ) کینیا کی قومی اولمپک کمیٹی نے سال 2020 میں جاپان کے ٹوکیو میں ہونے والے اولمپک کھیلوں کے لیے 60 ملین ڈالر کا بجٹ رکھا ہے۔
کینیا نے ساتھ ہی 24 جولائی
سے 9 اگست تک منعقد ہونے والے اولمپک کھیلوں کے لیے تقریبا 100 کھلاڑیوں کی ٹیم کو اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کینیا نے اس سے پہلے گزشتہ 2016 ریو اولمپک کھیلوں کے لئے اپنی 89 کھلاڑیوں کا دستہ اتارا تھا۔