لیماسول (قبرص)، 11 مئی (یو این آئی) ہندوستان کی جیوتی یاراجی نے قبرص میں جاری بین الاقوامی ایتھلیٹکس میٹ میں 100 میٹر ہرڈل دوڑ کا 20 سال پرانا ریکارڈ توڑ کر طلائی تمغہ جیت لیا 22 سالہ جیوتی نے منگل کو 100 میٹر کی ہرڈل دوڑ 13.23 سیکنڈ میں مکمل کرتے ہوئے 0.15
سیکنڈ کے فرق سے انورادھا بسوال کا 2002 کا ریکارڈ توڑا۔
بسوال نے یہ ریکارڈ 2002 میں ڈی ڈی اے-راجہ بھلیندر سنگھ نیشنل سرکٹ میٹ میں 13.38 سیکنڈ میں بنایا تھا۔
سائپرس انٹرنیشنل میٹ ایک عالمی ایتھلیٹکس کانٹی نینٹل ٹور چیلنجر کیٹیگری- ڈی مقابلہ ہے۔