جنوبی آفریقہ/14فروری(ایجنسی) جنوبی افریقہ نے 18 فروری سے ہندوستان کے خلاف تین ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کے لئے JP-Duminy جے پی ڈیومنی کو کپتان بنایا ہے۔ ڈیومنی کو فاف ڈو پلیسی کے مقام پر کپتان بنایا گیا ہے۔ موجودہ ایک روزہ سیریز کے دوران پہلے میچ میں ڈوپلیسی زخمی ہوگئے تھے۔
کارگزار کپتان ایڈن مارکرم اور مایہ ناز بلے بازهاشم آملا کو ٹی 20 سیریز سے آرام کیا گیا ہے۔ بلے
باز کرشچن زونکرکو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ وکٹ کیپرہینرک کلاسین اور تیز گیندباز جی آر ڈالا کو ٹی 20 اسکواڈ میں پہلی بارمنتخب کیا گیا ہے۔
لیگ اسپنرعمران طاہر کو ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے چیف سلکٹرکا کہنا ہے کہ انہیں آرام دیا گیا ہے تاکہ بائیں ہاتھ کے اسپنر تبریز شمسی اور آرون پھانگسو کو زیادہ سے زیادہ موقع مل سکے۔