: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/16مارچ(ایجنسی) جنوبی افریقہ کے اسٹار کرکٹر جے پی ڈومنی نے ورلڈ کپ 2019 کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے، ڈومنی نے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ میں ہونے والا ورلڈ کپ انکا آخری ونڈے ٹورنامنٹ ہوگا، سری لنکا کے خلاف کیپ ٹاؤن میں ہونے والا ونڈے میچ جنوبی
افریقہ کی سرزمین پر انکا آخری ونڈے میچ ہوگا، حالانکہ ڈومنی نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ ونڈے میچ سے ریٹائرمنٹ لینے کے بعد وہ ٹی 20 کرکٹر کھیلتے رہیں گے، جے پی نے اس سے پہلے سال 2017 میں ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا، انٹرنیشنل کرکٹ میں کبھی رن آوٹ نہ ہونے کا انوکھا ریکارڈ ڈومنی کے نام ہے.