بنگلور/5ستمبر(ایجنسی) جان ہالینڈ jon-hollands (81/6) کی کمال گیندبازی سے آسٹریلیا اے نے یہاں جاری پہلے Non-unofficial test ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن چہارشنبہ کو انڈیا اے کو 98 رن سے شکست دی، ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اے سے ملے 262 رنوں کے ہدف کا پیچھا کررہی انڈیا اے کی ٹیم نے میچ کے چوتھے اور
آخری دن دو وکٹ پر 63 رم سے آگے کھیلنا شروع کیا اور اسکی پوری ٹیم 59.3 اوور میں 163 رن پر سمٹ گئی.
میزبان ٹیم کے لئے مینک اگروال نے 189 گیندوں پر نو چوکوں اور ایک چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 80 رنز بنائے. کپتان شریاس ایئر نے 21 گیندوں پر دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 28 رن بنائے.