رانچی، 23 فروری (یو این آئی) مڈل آرڈر بلے باز جو روٹ کی 106 رنوں کی سنچری کی بدولت انگلینڈ نے ہندوستان کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک سات وکٹ پر 307 رن بنا کر میچ
پر مضبوط گرفت بنالی ہے۔
یہاں آج انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ جیک کر ولی اور بین ڈکٹ کی اوپننگ جوڑی نے سست آغاز کیا اور پہلے وکٹ کے لیے 47 رنز
جوڑے۔