لندن، 15 اپریل (یو این آئی) جو روٹ نے فوری اثر سے انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے جمعہ کو یہ اطلاع دی تاہم روٹ نے تصدیق کی ہے کہ وہ بین
الاقوامی کرکٹ کھیلنا جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ آگے بھی اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں تعاون کے لئے پرجوش ہیں۔
وہ آنے والے کپتان، اپنے ساتھیوں اور کوچ کی مدد کے لیے ہمیشہ تیار رہیں گے۔