دبئی ، یکم ستمبر (یو این آئی) انگلینڈ کے کپتان جوروٹ بدھ کو ہندوستان کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں تقریبا چھ سال کے بعد دنیا کے نمبر ایک ٹیسٹ بیٹسمین بن گئے 30 سالہ کھلاڑی سیریز کے آغاز میں پانچویں نمبر پر تھے لیکن ناٹنگھم ، لارڈز اور لیڈز میں کھیلے گئے تینوں ٹیسٹ میچوں میں 507 رنز نے انہیں وراٹ کوہلی ، مارنوس
لیبشوگن ، اسٹیو اسمتھ اور بالآخر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن کو پیچھے چھوڑنے میں مدد کی۔
وہ اب پہلے نمبر ون ولیمسن سے 15 درجہ بندی پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئے ہیں۔
روٹ لیڈز میں تیسرے ٹیسٹ سے پہلے بیٹنگ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر تھے جس میں انہوں نے انگلینڈ کی واحد اننگز میں 121 رنز بنائے۔