چنئی ، 03 فروری (یواین آئی) انگلینڈ کے کپتان جوزف ایڈورڈ روٹ نے اپنا پہلا ٹیسٹ ہندوستان کی سرزمین پر کھیلا تھا اور اب وہ ہندوستان میں اپنا 100 واں ٹیسٹ کھیلنے جا رہے ہیں۔
30 سالہ جو روٹ نے 13
دسمبر 2012 کو ناگپور میں ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
اس وقت دنیا کے بہترین بلے بازوں میں شمار روٹ نے 99 ٹیسٹ میچوں میں 49.39 کی اوسط سے 8249 رنز بنائے ہیں ، جس میں 19 سنچری اور 49 نصف سنچری شامل ہیں۔