نئی دہلی ، 10 اگست (یو این آئی) انڈین ٹائر انڈسٹری کے سربراہ اور ٹرک بس ریڈیل سیکشن میں مارکیٹ لیڈر جے کے ٹائر اینڈ انڈسٹریز لمیٹڈ نے پدم شری ایوارڈ یافتہ اور ہندستان کے پہلے فارمولا ون ڈرائیور نارائن کارتیکین کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا ہے۔
اس شراکت داری پر
تبصرہ کرتے ہوئے ، ڈاکٹررگھوپتی سنگھانیہ، چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ٹائر اینڈ انڈسٹریز نے کہا ، ملک میں نارائن کارتیکین کے جے کے ٹائر برانڈ کی نمائندگی کرنے پر ہمیں بے حد خوشی ہے۔
نارائن کارتیکین 2005 میں ہندوستان سے فارمولا 1 میں ڈیبیو کرنے والے پہلے ریسنگ ڈرائیور ہیں ۔