دہلی 18 فروری (یو این آئی) ممبئی کی جیا رائے جو انگلش چینل عبور کرنے والی دنیا کی سب سے کم عمر خاتون پیر ا سو ئمر ہیں انھوں نے ورلڈ اوپن واٹر سوئمنگ ایسوسی ایشن ( دووسا) ایوارڈ 2024 جیت لیا ہے۔ 28 جولائی 2024 کو جیا نے 34 کلو میٹر کا فاصلہ 17 گھنٹے 25 منٹ میں طے کر کے
سولو سوئمنگ میں انگلش چینل عبور کرنے والی دنیا کی سب سے کم عمر خاتون پیراسو ئمر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
انگلش چینل سوئمنگ کی 150 سالہ تاریخ میں جیا وہ پہلی لڑکی ہیں جو آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر میں مبتلا ہونے کے باوجو د سولو سوئمنگ کے ذریعے چینل عبور کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔