ٹوکیو، 24 جولائی (یواین آئی/ژنہوا) جوادفوروغی نے یہاں ہفتہ کو ٹوکیواولمپک کھیلوں میں مردوں کی دس میٹر ایئرپسٹل میں جیت کے ساتھ ایران کوپہلاطلائی تمغہ دلایا۔
پہلااولمپک کھیل رہے 41 سالہ فروغی نے
آخری شاٹ سے پہلے 4.2 پوائنٹس کافائدہ اٹھایا اور محفوظ طریقے سے 244.8 پوائنٹس کے ساتھ طلائی تمغہ حاصل کرلیا۔
اس کامیابی پر فروغی نے کہا، ’’یہ سب سے اہم گولڈمیڈل ہے کیونکہ یہ میرے ملک میں نشانے بازی کے لئے پہلا گولڈ ہے۔