دبئی، 07 فروری (یو این آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اہم تیز گیند باز جسپریت بمراہ انگلینڈ کے خلاف اپنی شاندار کار کردگی کے بعد دنیا کے بہترین ٹیسٹ گیند باز بن گئے
ہیں۔
انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹیسٹ رینکنگ میں بمراہ نے ہم وطن روی اشون اور جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز کگیسور بادا کو پیچھے کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی بہترین رینکنگ حاصل کی ہے۔