سرینگر/یکم مئی(ایجنسی) جموں و کشمیر کے شیوپیاں کے بردیپورہ کی jasia-akhtar جاسیہ اختر کو خواتین ٹی 20 چیلنج ٹیم کے لیے منتخب کیا گیا ہے، وہ پنجاب کی خواتین ٹیم کے لیے کھیل رہی ہے، جاسیہ اختر کو اب ایک اور خوشی مل گئی ہے، کیونکہ انہیں 6 مئی سے شدروع ہونے والی خواتین انڈین پریئمر لیگ (آئی پی ایل) کے لیے بلایا گیا ہے، جاسیہ اختر نے بتایا کہ انہیں 24 اپریل کو بی سی سی آئی سے کال آیا اور انہیں 2 مئی کو ٹیم میں شامل ہونے کےلیے کہا گیا، یہ اس نوجوان لڑکی کے
لیے ایک بڑی کامیابی ہے، کیونکہ وہ جموں و کشمیر کی پہلی خاتون ہے جو ٹی 20 ٹیم کا حصہ ہونگی-
جاسیہ اختر کہتی ہے کہ آئی پی ایل میں سیلکشن ہونے سے میں بے حد خوش ہوں، میری محنت رنگ لائی، مجھے انتظار کا پھل ملا، میں نے ہمت نہیں ہاری، کسی کو ہمت نہیں ہارنی چاہیئے، اپنے آپ پر بھروسہ رکھنا چاہیئے، مجھے بہت مشکلوں کا سامنا کرنا پڑا، مگر جب میں نے یہ سنا کہ میں آئی پی ایل میں منتخب ہوگئی ہوں تو سب کچھ بھول گئی ہوں، میری کامیابی کے پچھے میرا خاندان ہے خاص کر میرے والد-