لندن، 23 جولائی (ایجنسی) انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن James Anderson پنڈلی میں چوٹ کی وجہ سے بدھ سے لارڈس میدان پر آئر لینڈ کے خلاف شروع ہونے جا رہے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں جس سے ان کا یکم اگست سے شروع ہونے والی باوقار ایشیز سیریز
میں کھیلنا مشکوک ہو گیا ہے۔
ایشیز سیریز کا پہلا میچ یکم اگست سے ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا جس کے لئے مسلسل اینڈرسن کی فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا۔
اینڈرسن کو دو جولائی کو کاؤنٹی ٹیم لنکاشائر کے لیے کھیلتے ہوئے چوٹ لگ گئی تھی۔