ممبئی، 2 مئی (یو این آئی) چنئی سپر کنگز کی باگ ڈور سنبھالنے والے مہندر سنگھ دھونی کو لگتا ہے کہ سابق کپتان رویندر جڈیجہ کپتانی کے دباؤ میں تھے جس کی وجہ سے ان کی کارکردگی بھی متاثر ہو رہی تھی سن رائزرس حیدرآباد کو 13 رنز سے شکست دینے کے بعد براڈکاسٹر سے بات کرتے ہوئے دھونی نے کہا کہ اس سیزن میں جدیجہ کو
کپتانی دینے کا پہلے سے منصوبہ تھا تاہم جب جڈیجہ نے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تو لوگوں نے ان کے فیصلے کا مکمل احترام کیا۔
دھونی نے کہا، “جڈیجہ کو پچھلے سیزن سے معلوم تھا کہ وہ اس سال کپتانی کرنے جا رہے ہیں۔
میں پہلے دو میچوں میں ان کا اسسٹنٹ تھا اور پھر میں نے ان سے کہا کہ وہ اپنے فیصلے خود کریں۔