دبئی، 23 مارچ (یو این آئی) ہندوستان کے رویندر جڈیجہ نے ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کو پیچھے چھوڑ کر آئی سی سی مردوں کی ٹیسٹ آل راؤنڈر رینکنگ میں نمبر ایک مقام حاصل کر لیا ہے آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کے مطابق جڈیجہ گزشتہ ہفتے دوسرے نمبر پر کھسک گئے تھے
لیکن انہوں نے 385 پوائنٹس کے ساتھ دوبارہ نمبر ون پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
ہندستان کے روی چندرن اشون (341) بدستور تیسرے نمبر پر ہیں۔
بلے بازوں کی رینکنگ میں ہندوستانی کپتان روہت شرما، وراٹ کوہلی اور رشبھ پنت بالترتیب ساتویں، نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔