سڈنی ، 09 جنوری (یواین آئی) تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ہفتہ کی بیٹنگ کے دوران ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ اور وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کی انجری کی وجہ سے تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔
جڈیجہ کو جہاں بیٹنگ کرتے ہوئے مچل اسٹارک کا باؤنسر
سیدھا ان کے انگوٹھے پر جالگی وہیں پنت کو پیٹ کمنس کی گیند بھی سیدھے ان کے بائیں ہاتھ کے کہنی میں جالگی جس کے بعد وہ بھی شدید درد میں نظر آئے۔
حالانکہ انہوں نے اسپرے اور بینڈیج کے بعد پوری بیٹنگ کی لیکن گیند کی وجہ سے ان کی توجہ متاثر ہوئی اور اس کے فورا بعد ہی وہ آؤٹ ہوگئے۔