نئی دہلی، 6 مارچ (یواین آئی) مرکزی وزیر کھیل کرین رجیجو ہمیشہ ہندوستان کو 2028 اولمپکس میں ٹاپ 10 ممالک میں لانے کی بات کرتے ہیں، لیکن وہ رواں سال جولائی اگست میں ہونے والے ٹوکیو اولمپک میں ہندوستان کے تمغوں کا کوئی بھی اندازہ لگانے کے لئے تیار ںہیں ہیں۔
اتوار کو دارالحکومت میں منعقدہ ایجس لائف انشورنس نئی دہلی میراتھن
کے لانچ کااعلان کرنے کے موقع پر ہفتے کے روز پریس کانفرنس میں ٹوکیو اولمپک میں ہندوستان کی میڈل امیدوں کے بارے میں پوچھے جانے پر ریجیجو نے کہا ، "ابھی تمغے کی بات کرنا ٹھیک نہیں ہے، لیکن ہماری تیاریاں اچھی چل رہی ہیں۔
ہمارے جتنے کھلاڑیوں نے اولمپک کے لئے کوالیفائی کیا ہے اور جن کے کوالیفائی کرنے کا امکان ہے ہمیں ان سے کافی توقعات ہیں۔