رانچی، 04 جنوری (یو این آئی) اپنی پہلی اولمپک میں جگہ حاصل کرنے کی امید رکھنے والی اٹلی خواتین ہاکی ٹیم نے جمعرات کی صبح جھارکھنڈ کے رانچی پہنچ کر ایف آئی
ایچ ہاکی اولمپک کوالیفائر 2024 کے لیے جوش و خروش کے ساتھ اپنے سفر کا آغاز کیا۔
اطالوی ٹیم اپنا پہلا میچ 13 جنوری 2024 کو سارہ پگلیسی کی قیادت میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔