پالیرمو (اٹلی)، 25 مارچ (یو این آئی) یورپی چمپئن اٹلی مسلسل دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کھیلنے سے محروم ہوگیا ہے۔
اٹلی کو جمعرات کی شام پلے آف میں شمالی مقدونیہ کے ہاتھوں 0-1 سے
سنسنی خیز شکست کا سامنا کرنا پڑا اوراس کے ساتھ ہی وہ فٹبال ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا۔
اٹلی کویہ شکست یورو 2020 کے فائنل میں ویمبلے میں انگلینڈ کو شکست دینے کے آٹھ ماہ بعد ملی ہے۔