لندن، 6 مئی (یو این آئی) محمد عامر ایک بار پھر فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
اپنے ٹیسٹ کیریئر کے خاتمے کا اعلان کرنے کے ڈھائی سال بعد، بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز سفید رنگ کے
کپڑوں اور سرخ گیند کے ساتھ دوبارہ میدان پرواپس آگئے ہیں۔
عامر نے نسیم شاہ کی جگہ انگلینڈ کے گلوسٹر شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب سے معاہدہ کیا اور جمعرات کو اس سیزن کا اپنا پہلا وکٹ لیا۔