سڈںی ، یکم اکتوبر (یو این آئی)پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر محمد عرفان جونیئر نے پاکستانی ذمہ داران کے امتیازی رویے سے دلبرداشتہ ہوکر آسٹریلیا کا ویسٹرن سوبرب کرکٹ کلب جوائن کرلیا ہے۔
وہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں
سدرن پنجاب کی فرسٹ الیون میں شامل نہ ہونے پر افسردہ تھے۔
ویسٹرن سوبرب کرکٹ کلب نے سوشل میڈیا پرعرفان کی شمولیت کی خبر دیتے ہوئے لکھا کہ ’عرفان نے کلب کے ساتھ لانگ ٹرم معاہدہ کرتے ہوئے سڈنی کو اپنا نیا گھر بنالیا ہے۔