ممبئی، 30 مارچ (یواین آئی) ہندوستان کے سابق تیزگیندباز عرفان پٹھان کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔
حال ہی میں رائے پور میں روڈسیفٹی کرکٹ سیریز کھیل کر لوٹنے کے بعد انہوں نے اپنا
کورونا ٹسٹ کرایا تھا اور پیر کے روز ان کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ۔
عرفان پٹھان نے کہا کہ انہیں کسی بھی طرح کی کوئی علامت نہیں ہے اور فی الحال انہوں نے خود کو ہوم آئیسولیشن میں رکھا ہے۔