ڈبلن 3 ستمبر (یو این آئی) تیز گیندباز مارک اڈایر (4/23) کی خطرناک گیندبازی کی بدولت آئرلینڈ نے یہاں جمعرات کو چوتھے ٹی 20 مقابلے میں زمبابوے کو 60 رنز سے شکست دی۔
اس جیت کے ساتھ ہی میزبان ٹیم نے پانچ میچوں کی سیریز میں 1-3 کی ناقابل
شکست برتری حاصل کر لی۔
ٹاپ آرڈربلے بازوں پال اسٹرلنگ (39)، کیون اوبرائن (47) اور کپتان اینڈرو بالبرنی (36) کی عمدہ کارکردگی کی بدولت آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں پر 174 رن کاچیلنجنگ اسکوربنایا۔