دبئی، 28 دسمبر (یواین آئی) ہندوستان کے کپتان وراٹ کوہلی کو بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی دہائی کا بہترین کھلاڑی اور ون ڈے کرکٹر کے ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیاجبکہ سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو آئی سی سی نےکھیل جذبہ کے ایوارڈ سے
سرفراز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
آئی سی سی نے پیر کے روز دہائی کے بہترین کھلاڑیوں کے انفرادی ایوارڈ کا اعلان کیا۔
آئی سی سی نے اتوار کے روز دہائی کی مرد ٹسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اور خواتین ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان کیا تھا۔