نئی دہلی 27 اپریل (یواین آئی) انڈین پریمیرلیگ (آئی پی ایل) سے کئی کھلاڑیوں کے ہٹنے کے درمیان ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سوربھ گانگولی نے واضح طورپر کہا ہے کہ آئی پی ایل اپنے طے شدہ پروگرام کے مطابق جاری رہے گا اورٹورنامنٹ کو
ملتوی نہیں کیا جائے گا گانگولی نے اسپورٹ اسٹار سے بات چیت میں کہا کہ ٹورنامنٹ فی الحال طے شدہ وقت پر ہی ہوگا۔
دادانے ساتھ ہی کہا کہ اس وقت ٹورنامنٹ میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کاکوئی منصوبہ نہیں ہے۔
یہ متعینہ پروگرام کے مطابق ہی منعقدکیا جائے گا۔