نئی دہلی، 15 اگست (یواین آئی) بیشمار دولت سے بھرپور انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 13 ویں ایڈیشن کے ٹائٹل اسپانسرشپ کی دوڑ میں ٹاٹا گروپ ،معروف تعلیمی کوچنگ گروپ ان اکیڈمی اور فینٹسی اسپورٹس پلیٹ فارم ڈریم 11 شامل ہوگئے ہیں۔
چینی موبائل
فون کمپنی ویووکے آئی پی ایل کے ٹائٹل اسپانسرشپ سے اس سال ہٹنے کے بعد ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نئے ٹائٹل اسپانسر شپ کی تلاش میں ہے۔
بی سی سی آئی نے گزشتہ دس اگست کو آئی پی ایل 2020 کے ٹائٹل اسپانسرشپ کے لئے درخواست دائر کی تھی ۔